مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے کمشنر راولپنڈی کی ملاقات

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے کمشنر راولپنڈی کی ملاقات

15/1/2025




نجف اشرف:

راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر عبدالمحمد عامر خٹک نے اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر، نجف اشرف میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے وفد کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین خدمات سرانجام دیں تاکہ معاشرے میں خوشحالی اور امن قائم ہو۔

اس موقع پر وفد کے ارکان نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی شخصیت اور ان کے دفتر کو امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نعمت اور برکت قرار دیا۔

وفد کے ارکان میں شامل تھے:

1. عبدالمحمد عامر خٹک، کمشنر راولپنڈی ڈویژن

2. عبدالمجید، ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی

3. احمد حسن رنگھا، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی

4. اشفاق انور، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل 2 راولپنڈی (محکمہ مواصلات و تعمیرات / ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر، پی ایم یو راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ)

5. حسن خان خٹک، بانی اور سی ای او حسن انٹرپرائزز اور ایف آئی ٹی جی

6. سید محمد شاہ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹس اور سینئر پارٹنر سید اینڈ سید لا فرم پاکستان

7. سید نظارت علی، ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی

ملاقات کے اختتام پر وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے اور رہنمائی فراہم کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔