حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے حضرت آیۃ اللہ سيد محمد علی شيرازی رضوان الله تعالى عليه، کی نماز جنازہ کی امامت فرمائی

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے حضرت آیۃ اللہ سيد محمد علی شيرازی رضوان الله تعالى عليه، کی نماز جنازہ کی امامت فرمائی

24/12/2024

مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی  دام ظلہ الوارف  نے حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ  السلام نجف اشرف  میں حضرت آیۃ اللہ  سيد محمد علی شيرازی رضوان الله تعالى عليه، کی نماز جنازہ  کی امامت فرمائی  جس میں حوزہ علمیہ  کے افاضل و علماء کرام  نے  شرکت فرمائی  ۔ 

مرجع عالی قدر دا م ظلہ الوارف  نے   بارگاہ ایزدی  میں مرحوم  کے بلندی  درجات  اور انہیں  ان کے اجداد معصومین علیھم السلام کا جوار نصیب  ہو، کے  لئے  دعا فرمائی  اور مرحوم  کے لواحقین پسماندگان اور ان کے شاگردوں  کی خدمت  میں تعزیت  و تسلیت  پیش کی، بعدہ  حضرت امیر المؤمنین علیہ  السلام  کی زیارت سے مشرف  ہوئے  اورحرم میں مدفون مراجع عظام  کی قبروں پر فاتحہ خوانی  کی ۔