حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے حجۃ الإسلام مولانا سید ابوالقاسم رضوی دام عزہ کی ملاقات

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے حجۃ الإسلام مولانا سید ابوالقاسم رضوی دام عزہ کی ملاقات

9/1/2025




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف    نے مرکزی دفتر نجف اشرف  میں آسٹریلیا میں اپنے وکیل  حجۃ الإسلام والمسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی دام عزہ  کا خیر مقدم فرمایا ۔ 

موصوف مہمان  نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کی صحت کے متعلق آگاہی  حاصل  کرتے  ہوئے  ان کی صحت و تندرستی کے لئے  بارگاہ ایزدی   میں دعا فرمائی ، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے ان سے آسٹریلیا اور یورپ  میں مومنین کرام  کی حالیہ صورتحال دریافت  کی  اور ان کی أحوال پُرسی  کرتے  رہنے  اور ان کی ہر ممکنہ  خدمت کو یقینی بنانے  پر تاکید فرمائی  ، مزید مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  مومنین کرام  کی سلامتی اور ان کے تحفظ  کے لئے  بارگاہ ایزدی  میں دعا فرمائی۔