حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے متولی شرعی حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ملاقات 8/1/2025 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے متولی شرعی حرم حضرت امام حسین علیہ السلام حجۃ الإسلام والمسلمین علامہ الشیخ عبد المہدی الکربلائی دام عزہ کا خیر مقدم فرمایا ۔ علامہ الشیخ عبد المہدی الکربلائی دام عزہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت کے متعلق اطمینان حاصل کیا اور بارگاہ ایزدی میں ان کی صحت و تندرستی کے لئے دعا فرمائی، نیز مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی توجیہات کو بغور سنا۔ آخر میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مؤمنین کے تحفظ اور کامیابی کی دعا کی۔ |