مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے علامہ شیخ انور علی نجفی دام عزہ کی ملاقات 24/12/2024 |
جامعہ کوثر اسلام آباد کے مدیر حجۃ الاسلام علامہ شیخ انور علی نجفی حفظہ اللہ نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حجۃ الاسلام علامہ شیخ انور علی نجفی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کی طویل عمر اور صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی |