تعلیمی تبلیغی اور معاشرے میں اصلاح اور بیداری کے سفر میں قول پر عمل کو مقدم کریں 26/12/2024 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مبارک ولادت کی مبارک مناسبت کے موقع پر اپنے دستِ مبارک سے بعض طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف کو لباسِ علم و تقوی عمامہ سے مزین کیا ۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی اور انہیں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ خاص کر اپنی تعلیمی تبلیغی اور معاشرے میں اصلاح اور بیداری کے سفر میں قول پر عمل کو مقدم کریں ۔ |