ہم پوری دنیا کے شیعوں کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ

ہم پوری دنیا کے شیعوں کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں



15/12/2024


•  ہم شیعوں  کو  حضرت امام زمانہ عج  کی اطاعت کے پرچم تَلے  ایک اور متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔

مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  کے فرزند، مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار نجفیہ  فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے مرکزی دفتر  نجف اشرف  میں  زائرین کرام کے وفد سے خطاب کرتے  ہوئے   بعض امور پر اپنے موقف کو بیان فرمایا ہے ۔

انہوں نے فرمایا کہ 

•  ہم مولا علی علیہ السلام کے جوار میں خود  کو مولا علی علیہ السلام کے  شیعوں کا خادم سمجھتے ہیں اور یہی ہمارا تعارف ہے  مومنین دنیا کے جس کونے  میں بھی ہوں ان کی خدمت  ہمارے  لئے  شرف  ہے اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کہ جنہوں نے دو مرتبہ  قاتلانہ حملوں کا سامنا کیا  ہے ہمیشہ فرماتے  ہیں کہ ان کا وجود ان کی زندگی مولا علی علیہ السلام کے شیعوں کی خدمت  کے لئے  ہی ہے۔

•  حوزہ  علمیہ نجف اشرف اور دنیا کے دیگر حوزات علمیہ کی نگرانی اور خدمت  ہمارے  لئے عزت اور شرف کی بات  ہے  

•  دنیا میں مومنین کرام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مرکزی دفتر سے مختلف زبانوں میں رابطے مسلسل بحال ہیں ، ہم شیعوں کے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں  خاص کر ان کے معاشرتی، معاشی  ،تعلیمی  امور  اور ان کو درپیش مسائل  پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وقتا فوقتاً حسب ضرورت اپنے بیانوں اور رائے سے مومنین کرام کو اپنے آفیشئل ذرائع سے باخبر کرتے  رہتے  ہیں اور اگر مومنین کرام کو کسی مشکلات کا سامنا ہوتا  ہے  اور اس بات کی ضرورت ہوتی  ہے  کہ مرجعیت دخل دے تو ہم اپنے رائے کا علناً اظہار بھی کرتے  ہیں اور متعلقہ ذمہ داروں سے رابطہ  کرکے   بتوفیق الٰہی مومنین کی خدمت کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

•  دنیا کے اکثر ممالک سے ہمارے روابط اچھے ہیں لیکن یہ بات واضح رہے کہ کسی بھی حکومت یا ادارے  سے ہمارے رابطے کا مقصد صرف اور صرف حتی المقدور وہاں کے مومنین کی خدمت  ہے۔

مزید انہوں نے  پوری دنیا  کے مومنین کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ  یہ دفتر آپ سب کا دفتر  ہے یہ سارے شیعوں کا گھر ہے آپ کس ملک کس زبان کس قومیت  سے تعلق رکھتے  ہیں یا آپ  کی وابستگی کن سے ہے ہم ان خصوصیتوں کی قدر کرتے ہیں لیکن  اس سے پَرے ہم شیعوں  کو  حضرت امام زمانہ عج  کی اطاعت کے پرچم تلے  ایک اور متحد دیکھنا چاہتے ہیں اور آپ  کی خدمت کو اپنے لئے شرف سمجھتے ہیں۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں