علاج کے مراحل سے گذرنے کے بعد بحمد اللہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بحث خارج کا درس دوبارہ شروع کردیا
9/9/2024
مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صحت کی خرابی کی وجہ سے اور شفایابی کے بعد کئی مہینوں کے بعد بحث خارج کا درس شروع کردیا ہے جس میں حوزہ علمیہ کے افاضل و علماء کرام حسب دستور سابق شرکت فرما رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کو گذشتہ مہینوں میں صحت کی پریشانی لاحق ہوئی تھی، اور کئی آپریشن اور اس کے بعد صحت یابی کے دور سے گذرنے کے بعد انہوں نے درس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
مرکزی دفتر سب سے پہلے تو پروردگار عالم کا شکریہ ادا کرتا ہے اس کے بعد ان تمام محترمین کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی أحوال پُرسی کی، اور مومنین کرام کو اطمینان دلاتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ان شاء اللہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف اپنی علمی اور تمام خدمات کا آغاز کر دینگے تاکہ حسب سابق محمد و آل محمد علیھم السلام کے دین اور حوزہ علمیہ کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے۔