اربعین کی زیارت امام حسین علیہ السلام سے وفاداری اور تعلق کی تجدید کے لیے ایک مقدس، الہی منصوبہ ہے

اربعین کی زیارت امام حسین علیہ السلام سے وفاداری اور تعلق کی تجدید کے لیے ایک مقدس، الہی منصوبہ ہے



11/8/2024


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی  (دام ظلہ الوارف)  کے فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے  مرکزی دفتر   نجف اشرف میں زیارت اربعین کے لئے  تشریف لائے  ہوئے   مختلف ممالک کے زائرین کرام کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے خطاب کرتے  ہوئے فرمایا  کہ 

•  اربعین کی  زیارت امام حسین علیہ السلام سے وفاداری اور تعلق کی تجدید کے لیے ایک مقدس، الہی منصوبہ ہے۔

•  امیر المومنین علی علیہ السلام متقیوں کے امام ہیں اور اہل ایمان کو اہل تقویٰ میں شامل ہونے کی ہر کوشش کرنی چاہیے۔

•  ائمہ اہل بیت علیہم السلام کےروضوں  پر حاضری دینے والے مومن کو چاہیے کہ وہ اس زیارت کو اپنے اخلاق کو بہتر بنانے، معاشرے میں ایک مثبت رول ماڈل بننے اور اپنے خاندان اور معاشرے کے ساتھ تعلقات پر مثبت اثرات مرتب کرنے کی کوشش کرے۔

•  اربعین کی زیارت ،  زائرین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا ایک بہترین موقع ہے، کیونکہ یہ صرف ایک مذہبی رسم نہیں ہے، بلکہ یہ خدا کے ساتھ عہد کی تجدید اور تعلیمات  اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کے اخلاق سے وابستگی پر زور دینے کا موقع ہے۔ 

•  یہ  زیارت خیالات اور  لوگوں کے اجتماع  کا مرکز ہے جہاں اہداف ایک ہوتے ہیں اور قومی اور سیاسی اختلافات اور وابستگی ختم ہو جاتی ہے۔ تا کہ سب کی صرف اور صرف   امام حسین علیہ السلام سے وابستگی رہ جائے۔

•  اربعین زیارت ایک مقدس، الہی منصوبہ ہے جس کا مقصد حسینی کاز کو مومنین کی روحوں میں زندہ رکھنا اور اہل بیت (علیہم السلام) کے ساتھ غم اور سچی وفاداری کی تجدید کرنا ہے، یہ منصوبہ سال بہ سال طاقت اور شرکت میں اضافہ کر رہا ہے، کیونکہ یہ روحانی طاقت اور تجدید وفاداری اور حقیقی تعلق کا ذریعہ بنتا ہے۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں