مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کهیر پکانے کے بعد جب بچوں کے لیئے ڈال رهی تهی تو میں نے اس میں چوهے کی مینگنی دیکهی جبکہ میں نے خوب اچهے سے چیک کر کے پکائی تهی .اب کیا کروں گرا دوں یا بچوں کو دے دوں؟ بچوں کومعلوم نهیں؟ بچوں کو بتانا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی کھیر نہ آپ کھائیں اور نہ ہی بچوں کو کھلائیں کیونکہ یہ نجس ہے اور اس کا کھانا حرام ہے۔ واللہ العالم
سوال:ہم نے زراعت کے لئے کھاد کی ایک بوری لی 2700 کی۔ بیج سے پہلے اور اب بیج کے وقت اس بوری کی قیمت 3000روپے ہو گئی ہے اور ہم نے وہ کھاد آگے بیچنی ہے تو کیا ہم اب کھاد کو 2700 کی قیمت پہ دیں یا موجودہ قیمت 3000 پہ دیں اگر موجودہ قیمت پہ دیں تو کیا یہ سود یا حرام تو نہیں ہے؟ مہربانی جلدی جواب دے دیں گے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کھاد کی بوری کو جس قیمت پر بھی بیچنا چاہیں بیچ سکتے ہیں اور یہ سود نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں ایک زرگر (سونار) کے پاس کام کرتا ہوں، غلط ناپ تول کرنا پڑتا ہے، یا جو وہ مالک کہے وہی کرنا پڑتا ہے، جھوٹ بول کر چیز دینی یا شیء کے زیادہ پیسے وصول کرنے وغیرہ وغیرہ، تو اس کے متعلق رہنمائی کیجیئے گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ سب کام جائز نہیں ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا نئے عیسوی سال آنے کے موقع پر خوشیاں منانا ایک دوسرے کو مبارک باد دینا وغیرہ صحیح ہے، جیسا کہ لوگ نئے سال کی پہلی تاریخ آنے پر بہت سارے غلط کام بھی کرتے ہیں، کیا اس کی کوئی شرعی حیثیت ہے یا کوئی بھی غلط کام کئے بغیر مبارک باد اور دعاؤں کے ساتھ ایسا کرنا صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی بھی غلط کام کئے بغیر ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دینا درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:روزانہ فرض نماز کے ساتھ جو نوافل ہوتے ہیں ان کو سنت بھی کہتے ہیں اور ان میں تلاوت میں صرف سورۃ الحمد یا صرف تسبیح اربعہ پڑھا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کے پاس وقت کافی نہ ہو تو ان نمازوں میں صرف الحمد پڑھی جا سکتی ہے، اور ان نمازوں میں تسبیحات اربعہ پڑھنا کافی نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:آغا صاحب کے مقلدین ٹائی لگا سکتے هیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ پہن سکتے ہیں بشرطیکہ اسے عیسائی مذہب کی تائید کے لئے نہ پہنیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا غیر سید کا سبز پٹکا۔ پرنا پہننا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ لباس جو کسی ماحول میں سادات سے خاص ہو تو احتیاط اس میں ہے کہ ایسی جگہ پر غیر سید اسے نہ پہنیں، ورنہ دیکھنے والا اسے اس کے اپنے باپ کی بجائے کسی اور کی اولاد سمجھے گا؟ واللہ العالم
سوال:میں نے میری قبضے کی اراضی (خالصہ سرکار) دو کنال کسی صاحب کو 2 لاکھ روپے کے عوض بیچ دى۔ جس کے بعد 2 سال تک مسلسل مشتری کے قبضے میں رہى۔ تین سال بعد کسی تیسرے شخص نے کوئی علاقائی جرگے کا فیصلہ( کہ اس زمین کا روز اول سے ہی مستحق وہی فرد ثالث ہے یعنی اراضی میری ملکیت میں نہیں تھی ) دکھا کر مشتری سے قبضہ لے لیا۔ اور مشتری نے بغیر کسی مزاحمت کے اراضی سے ہاتھ اٹھالیا۔ اس معاملے کو تقریبا 10 سال ہوچکے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال میں میری شرعی ذمہ داری کیا ہے؟ 1۔ کیا مشتری کو اسکی طرف سے ادا کردہ قیمت (2 لاکھ روپے) کو واپس کروں؟ 2۔ یا اراضی کی موجودہ قیمت واپس کرنا واجب ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو اگر یقین ہے کہ وہ زمین آپ کی ملکیت نہیں تھی تو آپ کا فریضہ ہے کہ جو قیمت اس سے آپ نے وصول کی تھی اسے واپس کریں ۔ واللہ العالم
سوال:فقہی مسائل اور شرعی مسائل میں کیا فرق ہے ۔مثال
جواب:بسمہ سبحانہ فقہ ایک علم کا نام ہے کہ جس علم سے ہم فروع دین کے احکام حاصل کرتے ہیں۔ قرآن اور ادلہ سے ثابت ہے کہ خداوندعالم نے ایسے حکم کو نہیں بنایا ہے کہ جس سے انسان کی زندگی میں ضرر پیدا ہواور یہ فقہی قانون ہے اور اس کو آپ فقہی مسئلہ کہہ سکتے ہیں۔ اس فقہی قانون کی روشنی میں ہم معلوم کریں گے کہ جو روزہ رکھنے سے بیمار ہو جاتا ہے یا اس کی بیماری طول پکڑ جاتی ہے تو اس پر روزہ واجب نہیں ہے تو یہ شرعی حکم ہے اور شرعی حکم کبھی فروع دین سے متعلق نہیں ہوتا بلکہ اصول دین سے وابستہ ہوتا ہے۔ والسلام
سوال:حجۃ الاسلام اور آیۃ اللہ کوئی ڈگری ھے یا ہر چھوٹے بڑے مولوی صاحب کو کہہ سکتے ہیں پاکستان میں مولوی صاحبان کو پہلے مولوی پھر مولانا پھر تھوڑی ترقی کے بعد حجۃ الاسلام بڑی ترقی پہ آیۃ اللہ بنادیتے ہیں؟ اور عمامہ کب پہنا جاسکتا ھے کونسی تعلیمی سطح ھونی چایئے
جواب:بسمہ سبحانہ حجۃ الاسلام کا معنی یہ ہے کہ یہ دین اسلام کی نشر و اشاعت کے لئے لوگوں کے لئے دلیل اور رہبر ہے۔ آیت اللہ کا معنی یہ ہے کہ یہ انسان لوگوں کو خدا کی معرفت دلاتا ہے اور خدا کی پیروی کرنے کی ہدایت کرتا ہے اور حوزہ کی اصطلاح میں آیت اللہ صرف مجتہد کو کہا جاتا ہے۔ جہاں وہ رہتا ہے وہاں کے ماحول کو مدنظر رکھ کر عمامہ پہنا جاتا ہے۔ والسلام
پچھلا صفحہ
14
15
16
17
18
19
20
21
اگلا صفحہ