مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:آغا جان کیا ماہ صفر میں گھر کی تعمیر کرائی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ماہ صفر میں گھر تعمیر کرنے میں کوئی حرج نہیں اور بہتر یہ ہے کہ اس کام سے پہلے صدقہ ادا کریں تاکہ اس ماہ کی نحوست سے خدا آپ کو محفوظ رکھے۔ واللہ العالم
سوال:ایک مومن زائر نے مولا امام حسینؑ کی تربت پر نماز پنجگانہ پڑھنے کی قسم کھائی، واپس آ کے کچھ عرصہ بعد بھول گیا۔ اب وہ نماز نہیں پڑھتا، کسی فرض عمل کے لئے قسم کھانا اس کے بارے میں کیا حکم ہے اور قسم توڑنے کا کفارہ بیان فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ قسم کی پابندی واجب ہے، اور جو نماز نہیں پڑھتا اس کو قیامت کے دن کافروں والی سزا ملے گی اور اس کا فریضہ ہے کہ جیسے قسم کھائی ہے وایسے ہی اسے پورا کرے۔ اور جب کوئی شخص قسم کھائے کہ فلاں کام انجام دے گا یا ترک کرے گا مثلاً قسم کھائے کہ روزہ رکھے گا یا تمباکو استعمال نہیں کرے گا تو اگر بعد میں جان بوجھ کر اس قسم کے خلاف عمل کرے تو اسے چاہیے کہ کفارہ دے یعنی ایک غلام آزاد کرے یا دس فقیروں کو پیٹ بھر کھانا کھلائے یا دس فقیروں کو پوشاک پہنائے اور اگر ان اعمال کو بجا نہ لا سکتا ہو تو اسے چا ہئے کہ تین دن روزے رکھے اور یہ بھی ضروری ہے کہ روزے پے درپے رکھے جائیں۔ واللہ العالم
سوال:قبلہ ہمارے پاس ہی لاہور میں بی بی پاک دامن ہے وہاں ہم جا سکتے ہیں اگرچہ وہاں بی بی رقیہ س کا روضہ نہیں ہے وہاں دعا بھی قبول ہو جا تی ہے
جواب:بسمہ سبحانہ آپ پر واضح رہے کہ یہ کوئی سید زادی تھیں اور ان کے اعمال و کردار بھی پاک و صاف تھے۔ اور ہر سید زادی جناب امیر المؤمنینؑ کی بیٹی شمار ہوگی اور باوثوق کتابوں سے ثابت نہیں ہے کہ لاہور میں مدفون (بی بی پاکدامن) جناب امیر المؤمنینؑ کی بلا واسطہ دختر نیک اختر ہیں۔ واللہ العالم
سوال:سوال: قمہ زنی کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب ماتم ہو رہا ہو تو آپ باغور معائنہ فرمائیں تو آپ کو زنجیر زنی اور قمہ زنی کا پتہ چل جائے گا۔ والسلام
سوال:قبور کو بلند اور پختہ کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے۔کیا معصومینؑ نے منع نہیں فرمایا؟
جواب:بسمہ سبحانہ معصومینؑ نے قبور کو بلند کرنے سے منع فرمایا ہے۔ لیکن آپ کسی ایسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کہ معصومینؑ کی کیوں بلند ہوتی ہیں ان کی قبریں زیر زمین تہہ خانے میں( مسطح) ہموار ہیں۔ اور قبریں چار کھلی ہوئی انگلیوں سے بلند نہیں ہونی ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا غیر محرم مرد کسی عورت کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ غیر محرم مرد، عورت کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے بشرطیکہ اس میت کو نہ چھوئے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی ہوٹل میں حرام و حلال گوشت ایک ہی تیل (خوردنی تیل) میں تلا (پکایا) ہو تو کیا اس تیل میں تلا ہوا حلال گوشت کھانا جائز ہے؟ جیسے کہ ہمارے نزدیک کچھ مچھلیاں حرام ہے اور اہل سنت کے نزدیک سب جائز ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ چھلکے والی مچھلی کھانا جائز ہے اور اگر کسی تیل میں چھلکے والی اور بغیر چھلکے والی دونوں مچھلیوں کو تلا جاتا ہے تو آپ صرف چھلکے والی مچھلی کھا سکتے ہیں۔ لیکن اگر تیل میں کوئی نجس گوشت کو مچھلی کے ساتھ تلا جائے گا تو اس وقت آپ کے لئے چھلکے والی مچھلی کھانا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:قبروں کے اوپر اگربتی وغیرہ لگانےکا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بتی عام قبروں پر لگانے کا حکم نہیں ملا ہے اگر کوئی میت کے احترام کے لئے ایسا کرے اور اسے حکم خدا نہ سمجھے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ اہل بیتؑ کی ضریحوں پر جو روشنی رکھی جاتی ہے وہ ان قبروں کا احترام اور زائرین کی زیارت میں مدد فراہم کرتی ہے لہٰذا اہل بیتؑ کی قبروں اور ضریحوں کو عام مؤمنین کی قبروں سے الگ سمجھا جائے۔ واللہ العالم
سوال:کیا مرنے والے بزرگ کی تصویر پر عقیدتاً پھول کا ہار ڈال سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ مرنے والے بزرگ کی تصویر پر عقیدتاً پھول ڈال سکتے ہیں لیکن اسے حکم خدا نہیں سمجھیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کسی اور شخص کو چومے اور شہوت محسوس کرے تو کیا حکم ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بیوی اور شوہر کے علاوہ کسی اور کو لذت کے ساتھ بوسہ لینا اور دینا دونوں حرام ہیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
8
9
10
11
12
13
14
15
اگلا صفحہ