مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میرا رشتہ سنی گھرانے میں ہوا ہے تو کیا ضروری ہے شیعہ نکاح پڑھا جائے اگر وہ سنی نکاح کے بعد شیعہ نکاح کا برا منائیں تو میرے لئے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ سنی نکاح کرنے کے بعد کمرے میں تنہا اپنی بیوی کے ساتھ شیعہ طریقے کے مطابق نکاح پڑھیں۔ واللہ العالم
سوال:حضرت آدمؑ کی نسل کیسے آگے بڑھی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس بارے میں معتبر کتابوں میں دو روایتیں ہیں۔ (۱)جب قابیل نے ہابیل کو شہید کر دیا اور وہ خود بھاگ گیا تو خدا وند عالم نے حضرت آدم ؑ اور حضرت حوا ؑ کو دو بیٹے اور دئیے ایک کا نام شیش ؑ اور دوسرے کا نام یافس ؑ تھا اور ان کے لیے خدا نے جنت سے دو حوریں بھیجیں تھیں اور جب ان دونوں کو اولاد( بیٹے اور بیٹیاں) نصیب ہوئی تو ان کا آپس میں یعنی چچا زاد بیٹے اور بیٹیوں کا نکاح ہوا۔ (۲)خدا وند عالم نے حضرت آدم ؑ کو بیٹے اور بیٹیاں دیں اور ان کی شریعت میں بھائی بہن کا نکاح جائز تھا ۔واللہ العالم
سوال:اکثر کچھ جنتریوں میں لکھا ہوتا ہے کہ فلاں دن نحس ہے فلاں دن نکاح کے لئے بد ہے، فلاں دن سفر کے لئے بد ہے. مجھے یہ تعلیم فرما دیں کہ کیا یہ ٹھیک ہےاس پے عمل کرنا چاہیے یا نہیں.؟ ایک یہ بھی ہے کہ در عقرب کا بھی ذکر ہے کیا یہ بھی ٹھیک ہے؟؟؟ پلیز جلد از جلد ان کا جواب عنائت فرمائیں.
جواب:بسمہ سبحانہ چاند کے برج عقرب کے وقت نکاح یا رخصتی کرنا بہت مکروہ ہے اور بہت کم حالات میں ایسی شادی کامیاب ہوتی ہے اور یہ آئمہ کی روایات سے بھی ثابت ہے البتہ جنتریوں میں دوسرے دنوں کے لئے جو لکھا ہوتا ہے نحس ہونا یا بد ہونا بہتر ہے اس کی بھی پابندی کی جائے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ اس کا فلاں عورت سے کچھ مدت قبل نکاح ہوا ہے اور وہ عورت اس کی منکوحہ ہے , جب کہ وہ مدعا علیھا عورت اس شخص کے اس دعویٰ نکاح کی تردید کرتی ہے اور اس شخص کے اس دعوے کو غلط قرار دیتی ہے . آپ سے گذارش ہے کہ اس مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں کہ 1-کیا اس مرد کا دعوی قابل قبول ہے یا نہیں؟ 2-کیا عورت کی تردید قابل قبول ہو گی یا نہیں ؟ 3-مرد یا عورت میں سے کسی ایک کی بات کو قبول کرنے کا ملاک و معیار کیا ہو گا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مرد شرعی طریقے سے مجتہد کے سامنے اپنے دعوی کا ثبوت دے دے اور مرد جو دلیل پیش کرے اگر وہ مجتہد کے نزدیک قابل قبول ہو تو نکاح درست ہو گا ورنہ دعوی ثابت نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا کسی بازاری عورت کے ساتھ متعہ ہو سکتا ہے پیسوں کے بدلے میں یعنی کہ جو عورت جسم فروشی کا کام کرتی ہو اس مسئلہ میں آپ سے فتوی لینا چاہ رہا ہوں میں شادی شدہ ہو مگر اپنے نفس کی خوشی کی وجہ سے کئی مرتبہ زنا کر بیٹھا ہوں اب اس مسئلے کا حل چاہتا ہوں اور میری نظر میں آپ رہبر ہیں۔ اور آخری بات یہ کہ میں اب گناہ نہیں کرنا چاہتا کہ اپنے مولا کی ناراضگی مول لوں اس مسئلہ میں میری مدد کرئیے گا۔ والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ گناہ سے بچنے کا مہم طریقہ خدا کا ڈر ہے اور اس کی اطاعت کا پختہ ارادہ ہے اگر آپ کسی فحاشہ عورت سے شادی کی خواہش رکھتے ہیں تو وہ گناہ چھوڑ دے تو شادی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا لڑکی کی منگنی ہو جائے اور وہ اپنے منگیتر کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ملا کر چل سکتی ہے اس کے ساتھ کھا پی سکتی ہے ساتھ باتیں کر سکتی ہے فقط منگنی ہوئی ہو بس اس کے متعلق آغا صاحب کا کیا فتوی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک عقد شرعی نہیں ہو جاتا تب تک دونوں ایک دوسرے کے نامحرم ہوں گے۔ واللہ العالم
سوال:جس لڑکی سے منگنی ہو رہی ہو کیا اس لڑکی کی تصویر دیکھ سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ شادی طے کرنے سے پہلے نا صرف تصویر دیکھ سکتے ہیں بلکہ اس کی والدہ اور اپنی والدہ کے سامنے اس کو دیکھ سکتے ہیں اگر وہ اس کو پسند کریں اور اگر لڑکی آپ کو پسند آئے یا نہ آئے تو اس صورت میں آپ کے لئے جائز نہیں ہے کہ اس کی شکل کسی پر واضح کریں کہ وہ کیسی ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا شیعہ لڑکی کا نکاح سنی لڑکے سے ہو سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ ناصبی نہ ہو یعنی کسی معصومؑ سے نفرت کا اظہار نہ کرتا ہو اور وہ سنی لڑکی یا لڑکا ہونے والی اولاد کو شیعہ تربیت کرے اور مجلس و ماتم میں شرکت کرنے اور شیعہ طریقہ سے عبادات کرنے سے منع نہ کرے وہ چیزیں جو سنی مذہب میں حلال اور شیعہ مذہب میں حرام ہیں ان کو کھانے پینے کے لئے مجبور نہ کرے تو کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:کیا شیعہ لڑکے کا سنی مولوی نکاح پڑھا سکتا ہے
جواب:بسمہ سبحانہ نکاح کے بعد میاں بیوی آپس میں ہر جائز لذت سے پہلے شیعہ طریقے والا نکاح پڑھ لیں یا کسی شیعہ عالم دین سے نکاح پڑھوائیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا سید زادی کی شادی غیر سید سے ہو سکتی ہے اس مسئلے میں امام علیہ السلام کا کیا فرمان اور عمل ہے کیا کسی امام نے نعوذ باللہ کسی غیر سید سے کسی اپنی بیٹی کا نکاح کروایا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہر اس جگہ جہاں سید زادی کا نکاح غیر سید زادے سے سید زادی کی بے حرمتی سمجھا جائے وہاں ایسا کرنا شرعی طور پر جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
8
9
10
11
12
13
14
اگلا صفحہ