مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیاحمل والی عورت روزہ رکھ سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کریں اگر ڈاکٹر اجازت دے تو روزہ رکھے۔ واللہ العالم
سوال:میرا سوال یہ ہے کہ نو اور دس محرم کو کچھ لوگ روزہ رکھتے ہیں کیا رکھنا چاہیے اگر نہیں رکھنا چاہیے تو کیوں نہیں رکھنا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف دسویں کے دن روزہ نہ رکھیں بلکہ دسویں کے دن اپنے کھانے پینے کو فاقہ کے عنوان سے ترک کریں اور عصر کے وقت مختصر سی کسی چیز کے ساتھ اپنے فاقے کو ختم کریں اور دسویں محرم کے دن روزہ رکھنے سے آئمہ معصومینؑ نے منع کیا ہے کیونکہ بنی امیہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد اس دن خوشی منانے کے لئے روزہ رکھتے تھے۔ واللہ العالم
سوال:آغا جان ! ایک مسئلہ بتائیے گا کہ رمضان المبارک کے روزے اور عیدین کیا اپنے مجتہد کے مطابق کرنی ہوتی ہیں یا خود چاند دیکھ کر کرنی ہوتی ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ ماہ رمضان اور عید کے چاند کے بارے میں جو نجف اشرف سے حکم جاری ہو اس کی پابندی کریں البتہ اگر نجف سے چاند کے ثابت ہونے کا حکم نہ پہنچے اور آپ نے اپنی آنکھوں سے ماہ رمضان کا چاند دیکھ لیا ہو تو آپ کو روزہ رکھنا ہو گا اور اگر آپ نے شوال کا چاند دیکھ لیا ہو تو آپ عید کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:کیادس محرم کو روزہ رکھنا گناہ ہے؟ تو میرا سوال تھا کہ گناہ کیوں ہےاس کی کیا وجہ ہے کہ روزہ رکھنے سے گناہ ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ دسویں محرم کے دن روزہ رکھنے سے آئمہ معصومینؑ نے منع کیا ہے کیونکہ بنی امیہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد اس دن خوشی منانے کے لئے روزہ رکھتے تھے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہم1 محرم سے9 محرم تک روزے رکھ سکتے ہیں کہتے ہیں9 اور 10 محرم کو نہیں رکھ سکتے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف دسویں محرم کے دن روزہ نہ رکھیں بلکہ دسویں کے دن اپنے کھانے پینے کو فاقہ کے عنوان سے ترک کریں اور عصر کے وقت مختصر سی کسی چیز کے ساتھ اپنے فاقے کو ختم کریں۔ واللہ العالم
سوال:عید غدیر روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ عید غدیر کے دن روزہ رکھنا مستحب ہے اور اس دن روزہ رکھنے میں بہت ثواب ہے۔ واللہ العالم
سوال:کسی بھی مرحوم کے قضاء روزے کی قضاء کیا روزہ رکھنے سے پوری ہوگی یا 750 گرام اناج ہر روزے کے بدلے میں ادا کرنے سے پوری ہوجائے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر انسان نے روزہ اپنی کوتاہی سے نہیں رکھا تھا تو اس کے لئے اس روزے کی قضاء واجب ہے اور اس کا کفارہ بھی دینا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر انسان نے کسی میت کا روزہ قضا کیا ہو تو ظہر کے بعد اس کو توڑا جاسکتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ میت کے روزے کی قضا ہے تو بہتر یہ ہے کہ ظہر کے بعد روزہ نہ توڑا جائے ۔واللہ العالم
سوال:مہینے کی پہلی تاریخ کیسے ثابت ہوتی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مہینے کی پہلی تاریخ درج ذیل طریقوں سے ثابت ہوتی ہے : 1: انسان خود چاند دیکھ لے۔ 2:ایک ایسا گروہ جس کے کہنے پر یقین یا اطمینان ہو جائے اور وہ کہیں کہ ہم نے چاند دیکھا ہے اور اسی طرح ہر وہ چیز جس کی بدولت اطمینان و یقین پیدا ہوجائے۔3:دو عادل مرد گواہی دیں ہم نے رات کو چاند دیکھا ہے ۔ 4:شعبان کی پہلی تاریخ سے تیس دن گزر جائیں کہ جن کے گزرنے پر ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ثابت ہوجاتی ہے اور ماہ رمضان کی پہلی سے تیس دن گزرنے سے شوال کی پہلی تاریخ ثابت ہوجاتی ہے ۔واللہ العالم
سوال:کیا جلد پر ویز لین لگانا اور سر کو شیمپو سے دھونا روزے کی حالت میں جائز ہے؟ْ
جواب:بسمہ سبحانہ جی ہاں جائز ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ